14

آج چاند نظر آنا ممکن نہیں، جس نے سعودیہ کیساتھ عید منانی ہے وہ منالے، فواد چوہدری

سیدھا کہیں ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

سیدھا کہیں ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہوگی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں