41

آسٹریلوی فاسٹ بولر بھارت میں کورونا مریضوں کی مدد کیلیے سامنے آگئے

پیٹ کمنز نے آئی پی ایل میں شریک دیگر کھلاڑیوں سے بھی کورونا مریضوں کی مدد کرنے کی اپیل کردی

پیٹ کمنز نے آئی پی ایل میں شریک دیگر کھلاڑیوں سے بھی کورونا مریضوں کی مدد کرنے کی اپیل کردی

نئی دلی: آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھارتی اسپتالوں کیلیے آگسیجن سپلائرز خریدنے کے لیے 50 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروف آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز رواں سیزن میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں لیکن وہ بھارت میں اس وقت کورونا کی بگڑتی صورتحال کو لے کر بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں اس لیے انہوں نے کورونا مریضوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیٹ کمنز نے بھارتی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے آگیسیجن کی پوری کرنے کے لیے پرائم منسٹر کیئر میں  50 ہزار ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ جس کا مقصد آگسیجن کی سپلائی خرید کر کمی کو پورا کرنا ہے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی پی ایل میں شریک ساتھی کھلاڑیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی کورونا کی اس جنگ میں بھارتی حکومت کا ساتھ دیں، میں نے آگسیجن سپلائی خریدنے کے لیے پرائم منسٹر فنڈ میں یہ رقم عطیہ کی ہے۔

دوسری جانب بھارت بھر میں کورونا کیسز کے ریکارڈ تعداد میں اضافے کے بعد آئی پی ایل سے بھی متعدد کھلاڑی واپس اپنے ملکوں کو روانہ ہورہے ہیں اور آئی پی ایل کو ملتوی کرنے کے حوالے سے بھی انتظامیہ پر شدید دباو ہے، کہا جارہا ہے کہ آئی پی ایل میں شریک درجنوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن آئی پی ایل انتظامیہ ایونٹ کے ملتوی ہونے کے خوف سے اس بات کو چھپائے بیٹھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں