67

اداکارہ سارہ خان کی طبیعت خراب ہوگئی، اسپتال داخل

 فلک شبیر اور سارہ خان چھٹیاں گزارنے ترکی میں موجود ہیں ۔ فوٹو : فائل

فلک شبیر اور سارہ خان چھٹیاں گزارنے ترکی میں موجود ہیں ۔ فوٹو : فائل

قاہرہ: اداکارہ سارہ خان کی طبیعت خراب ہوگئی انہیں ایمرجنسی میں ترکی کے اسپتال داخل کرادیا گیا۔

ترکی میں موجود پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی صحت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی تصدیق اُن کے شوہر فلک شبیر نے کی ہے۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام میں اہلیہ سارہ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تاہم گلوکار کی جانب سے اداکارہ کی صحت کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا گیا جب کہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان چھٹیاں گزارنے ترکی میں موجود ہیں، دونوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کی جاتی رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں