47

اداکار سمیع خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں خود کو قرنطینہ کروں گا، سمیع خان۔ فوٹو:فائل

میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں خود کو قرنطینہ کروں گا، سمیع خان۔ فوٹو:فائل

لاہور: پاکستانی ڈراموں  کے معروف اداکار سمیع خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں معروف اداکار سمیع خان نے قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ” میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں خود کو قرنطینہ کروں گا“۔

اداکار سمیع نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفاء سے نوازے، آمین،  آپ کی نیک خواہشات اور دعاوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سمیع خان سے پہلے گلوکار جواد احمد، آمنہ الیاس، صوبیہ خان سمیت متعدد شوبز ستارے بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں