12

اداکار منوج واجپائی کی فلم ’دی فیملی مین ٹو‘ کا ٹریلر جاری

حال ہی میں منوج واجپائی کو فلم ’بھونسلے ‘ میں بہترین اداکاری کیلیے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے - فوٹو: ایمازون پرائم

حال ہی میں منوج واجپائی کو فلم ’بھونسلے ‘ میں بہترین اداکاری کیلیے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے – فوٹو: ایمازون پرائم

ممبئی: مداحوں کے طویل انتظار کے بعد منوج واجپائی کی ویب سیریز ’دی فیملی مین ٹو‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ 

بالی ووڈ کرائم فلم ’گینگ آف واسی پور‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار منوج واجپائی اپنی منفرد اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں ایک الگ مقام رکھتے ہیں اور انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے جب کہ رواں برس ہی انہیں ایک بار پھر فلم ’بھونسلے ‘ کے لیے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

بھارت کے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار منوج واجپائی کی کامیاب ترین ویب سیریز ’دی فیملی مین‘ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی اور تب سے ہی مداحوں دوسرے سیزن کا انتظار تھا کیوں کہ پہلے سیزن میں بہت سے سوالات ادھورے رہ گئے تھے جس کے لیے مداح بے چین تھے اور طویل عرصے سے سیزن ٹو کے ٹریلیز کا انتظار کررہے تھے۔

ایمازون پرائم کی جانب سے ویب سیریز ’دی فیملی مین ٹو‘ کا ٹریلیر جاری کرکے  مداحوں کا انتظار ختم کردیا گیا ہے جب کہ فلم 04 جون کو ایمازون پرائم پر آن ایئر کی جائے گی۔

واضح رہے ’دی فیملی مین‘ کا شمار بھی ’مرزا پور‘ اور’اسکیئرڈ گیمز‘ کی طرح کامیاب سیریز میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں