32

ادتیا چوپڑا کا فلم انڈسٹری کے 30 ہزارملازمین کوویکسین لگانے کا اعلان

 فلم انڈسٹری کے دوسرے بڑے اداکار بھی کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث وبا سے نمٹنے کے لیے چندا اکھٹا کررہے ہیں۔

فلم انڈسٹری کے دوسرے بڑے اداکار بھی کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث وبا سے نمٹنے کے لیے چندا اکھٹا کررہے ہیں۔

 ممبئی: یش راج فلمزکے چیئرمین اورفلم ہدایتکارادتیا چوپڑا نے فلم انڈسٹری کے 30 ہزارڈیلی ویجزملازمین کوویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہرکے دوران بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظریش راج فلمزکے چیئرمین وہدایتکارادتیا چوپڑا نے فلم انڈسٹری کے 30 ہزارڈیلی ویجزملازمین کو ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے یش راج فلم کمپنی نے مہاراشترا کے چیف منسٹرکو بھی درخواست کی ہے کہ وہ کمپنی کو 30 ہزار ویکسینز خریدنے میں تعاون کریں۔

یش راج فلمزکے وائس پریزیڈینٹ نے اس متعلق کہا کہ کمپنی ان ملازمین کی ویکسینیشن کروانا چاہتی ہے تاکہ وہ اس مشکل وقت سے نکل جائیں اوراپنی نوکریوں پرواپس جاکراپنے گھرکے اخراجات اٹھا سکیں۔

دوسری جانب فلم انڈسٹری کے دوسرے بڑے اداکاربھی کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث وبا سے نمٹنے کے لیے چندا اکھٹا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں