58

اذان سمیع کی گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی انٹری

ڈرامے کا نام ’عشق لا‘ ہے جس کی شوٹنگ اسلام آباد میں جاری ہے: فوٹو: ٹریبیون

ڈرامے کا نام ’عشق لا‘ ہے جس کی شوٹنگ اسلام آباد میں جاری ہے: فوٹو: ٹریبیون

 اسلام آباد: گلوکارعدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع اب گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی انٹری دینے جارہے ہیں۔

اذان سمیع گلوکاری کے میدان میں تو اپنا لوہا منوا چکے ہیں اس بار وہ ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔

گلوکارپہلی باراداکاری کریں گے جہاں وہ اداکارہ سجل علی اوریمنی زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: والد عدنان سمیع کیلئے لڑنا بھی پڑا تو لڑجاؤں گا، اذان سمیع خان

ڈرامے کا نام ’عشق لا‘ ہے جس کی شوٹنگ اسلام آباد میں جاری ہے جب کہ ڈرامہ اگست کے ماہ میں نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اذان پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے گلوکاراور موسیقار ہیں۔ کچھ عرصے قبل ہی اذان سمیع نے اپنا میوزک البم لانچ کیا تھا  جس میں 9 گانے ہیں سات اردو میں، ایک پنجابی اور ایک پشتو میں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں