21

اسرائیل نے جبری طور پر فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، آئرش پارلیمنٹ

پارلیمنٹ میں کئی ارکان فلسطین کے جھنڈے کا ماسک پہن کر آئے تھے، فوٹو: فائل

پارلیمنٹ میں کئی ارکان فلسطین کے جھنڈے کا ماسک پہن کر آئے تھے، فوٹو: فائل

ڈبلن: آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرکے خود کو جبری طوری پر الحاق کیا ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج کے اجلاس میں آئرش پارلیمنٹ کے ارکان نے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی جھنڈے کا ماسک لگایا ہوا تھا اور پہلی بار کسی یورپی پارلیمان نے فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو تسلیم کیا ہے۔

جمہوریہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اب ہمیں سچ بولنا ہی پڑے گا کہ اسرائیل نے فلسطین سے جبری الحاق کیا ہوا ہے۔

Irish parliment wearing mask

آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں اب اسرائیلی سفیر کو نکالنےسے متعلق ترمیمی بل پر بھی ووٹنگ بھی ہوگی اور بل منظور ہونے کی صورت میں اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیا جائے گا اور اسرائیل پر مزید پابندیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

اسرائیلی جارحیت پر پیش کی گئی قرارداد پر آئر لینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کووننی نے کہا کہ حزب اختلاف کی جانب سے پیش کی گئی تحریک آئرلینڈ میں احساس کی گہرائی کا واضح اشارہ ہے۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں