50

اسلام آباد میں چاند دیکھنے کے لئے پہلی مشاہدہ گاہ تیار

اسلام آباد میں بنائی گئی پہلی ابزرویٹری کا افتتاح 11 اپریل کو ہو گا، فواد چوہدری (فوٹو: فائل)

اسلام آباد میں بنائی گئی پہلی ابزرویٹری کا افتتاح 11 اپریل کو ہو گا، فواد چوہدری (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: چاند دیکھنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں پہلی آبزرویٹری ساڑھے 3 کروڑ روپے کی لاگت میں تیار کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں پہلی آبزرویٹری کے قیام میں پیش رفت سامنے آئی ہے، اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے اسلام آباد میں آبزرویٹری بنائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بنائی گئی پہلی ابزرویٹری کا افتتاح 11 اپریل کو ہو گا، جب کہ اسلام آباد کے بعد گوادر اور پھر پشاور میں آبزرویٹری قائم کی جائے گی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں