51

امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی، پولیس۔ فوٹو : فائل

حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی، پولیس۔ فوٹو : فائل

انڈیانا: ریاست انڈیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح شخص نے فیڈیکس کے دفتر کے باہر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی، انڈیانا پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں