15

امریکی ریاست اُوہائیو میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، پولیس

حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، پولیس

اوہائیو: امریکی ریاست اُوہائیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اُوہائیو کے شہر کولمبس کے قریبی علاقے ویسٹ جیفرون میں میں نا معلوم مسلح شخص نے رہائشی عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچنگ کا عمل شروع کردیا ہے جب کہ اس دوران پولیس کو عمارت کے باہر سے 3 اور اندر سے 2 لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ حملہ آور کی تلاش بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں