32

امریکی وزیردفاع کا جنرل قمرجاوید باجوہ سےٹیلیفونک رابطہ

امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت اور مشترکہ مقاصد کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔(فوٹو:فائل)

امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت اور مشترکہ مقاصد کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔(فوٹو:فائل)

 اسلام آباد: امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےٹیلیفونک رابطہ کیا، اور افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

پینٹا گون ترجمان کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف کے ساتھ  افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تبادلہ خیال کیا۔  گفتگو میں علاقائی استحکام کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں