48

اولمپکس گیمزاس سال بھی التوا کا شکار

کورونا کی وجہ سے 2020 میں ہونے والے اولمپکس گیمز کوایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔( فوٹو: فائل)

کورونا کی وجہ سے 2020 میں ہونے والے اولمپکس گیمز کوایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔( فوٹو: فائل)

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے پھیلائو میں کمی نہیں آئی تو ہم بلا جھجھک رواں سال ہونے والے اولمپکس گیمز کو ملتوی کردیں گے۔

جاپان کے ٹی بی ایس ٹیلیویژن نیٹ ورک سے گفتگو میں حکم ران جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے اہم لیڈر توشی ہیرو نکئی کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے شروع ہونے میں سو دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، لیکن اگر کورونا کی وبا اور نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تو ہم پہلے سے التوا کا شکار اولمپکس کھیلوں کے انعقاد کو دوبارہ ملتوی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ2020میں ہونےوالے اولمپکس گیمزکاانعقاد کورونا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اولمپکس کے منتظمین اور حکام اس سال حفاظتی اقدامات کے ساتھ اولمپکس کے انعقاد پر مصر ہیں.

اس بابت نکئی کا کہنا ہے کہ ہمیں اُس وقت کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہی فیصلہ کرنا ہوگا اور اگر حالات نے اجازت نہیں دی تو پھر ہم بلا  تامل اولپکس گیمز کے انعقاد کی تاریخ میں اضافہ کردیں گے کیوں کہ اگر  اولمپکس سے انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر میں نہیں جانتا کہ اولمپکس کیا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں