54

اکشے کمار کی فلم کی مرکزی اداکارؤں کی کورونا رپورٹ آگئی

اکشے کمار ان دنوں فلم ’بچن پانڈے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

اکشے کمار ان دنوں فلم ’بچن پانڈے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

ممبئی: بھارتی ادکارہ جیکولین فرنانڈس اور نشرت بھروچا کی کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آگئی۔

کورونا وائرس کی نئی لہر نے دنیا بھر سمیت بھارت میں بھی تباہی مچائی ہوئی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک لاکھ لوگ کورونا کا شکار ہورہے ہیں، آج بھارت میں ایک لاکھ 15 ہزار افراد اس وائرس کا شکار ہورہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے بالی ووڈ اور کرکٹ سمیت اہم بھارتی شخصیات بھی کورونا کی نئی لہر میں متاثر ہورہی ہے۔

چند روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اس کے اگلے دن ہی بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اکشے کمار جس فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اس کے 45 جونیئر اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے بھی اپنا کوویڈ ٹیسٹ کروایا۔

فلم کی پوری ٹیم کے کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد اداکارہ جیکولین نے بھی کود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم آج ان کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے اور ان کے ساتھ فلم کی ایک اور اداکارہ نشرت بھروچا کی کورونا رپورٹ بھی منفی آئی ہے وہ بھی کچھ روز کے لیے قرنطینہ میں تھیں۔

واضح رہے اکشے کمار ان دنوں فلم ’بچن پانڈے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں جیکولین فرنانڈس اور نشرت بھروچا مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم کی شوٹنگ کورونا کیسز آنے کے بعد روک دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں