29

ایف ڈی اے نے چین کی کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

ایف ڈی اے نے پانچویں کورونا ویکسین کی منظوری دی ہے، فوٹو: فائل

ایف ڈی اے نے پانچویں کورونا ویکسین کی منظوری دی ہے، فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے چین کی کورونا ویکسین سینوفارم کی ہنگامی بنیاد پر استعمال کی منظوری دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے نے پہلی چینی کورونا ویکسین کی ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی ہے۔ ویکسین سینو فارم چین کی ریاستی دوا ساز کمپنی کی تخلیق ہے اور اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو لگائی جاچکی ہے۔

ٹرائل کے دوران سینو فارم کی مؤثریت 78.1 فیصد رہی تھی اور اب تک 65 ملین خوراکیں تیار ہوچکی ہیں جن میں سے لاکھوں خوراکیں دنیا بھر میں تقسیم کی گئی ہیں۔ سینوفارم کا کامیاب ٹرائل پاکستان میں بھی ہوا تھا۔

ڈبلیو ایچ او کی منظوری کے بعد سینو فارم اب دنیا غریب ممالک کو ویکسین کی مفت فراہمی کے اقوام متحدہ کے پروگرام ’’کوویکس‘‘ کا حصہ بن جائے گی۔ علاوہ ازیں ویکسین کے مؤثر اور محفوظ ہونے کے حوالے سے شبہات کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

ایف ڈے اے نے سب سے پہلے فائزر کی کورونا کی ویکسین کی منظوری دی تھی جس کے بعد آسٹرازینیکا، جانسن اینڈ جانسن اور میڈورنا کی ویکیسن کی منظوری دی گئی تھی۔

ایف ڈی اے کے ایک گروپ نے کمپنی کی جانب سے فراہم کیے گئے ڈیٹا میں کچھ مریضوں میں شدید نوعیت کے مضر اثرات پر سوال اُٹھائے تھے تاہم دوا کی مرض کے خلاف افادیت سے مطمئن تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں