16

ای بی ڈی ویلیئرز کے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کی وجہ سامنے آگئی

گیانا ایمازون واریئرز نے شعیب ملک کی قیادت میں دوبار ٹائٹل جیتا ہے

گیانا ایمازون واریئرز نے شعیب ملک کی قیادت میں دوبار ٹائٹل جیتا ہے

جنوبی افریقا کے سابق کپتان ای بی ڈی ویلیئرز کے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کی وجہ سامنے آگئی۔

جنوبی افریقی ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باﺅچر کا کہنا ہے کہ اسٹار کرکٹر پہلے سے موجود کسی قومی کھلاڑی کی جگہ نہیں لینا چاہتے تھے،ان کا اب بھی دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز میں شمار ہوتا ہے، ایک کوچ کے طور پر ورلڈکپ اسکواڈ میں بہترین کرکٹرز کو دیکھنا چاہتا ہوں۔

مارک باؤچر نے کہا کہ ڈی ویلیئرز جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی ٹیم میں جوش ولولہ بڑھانے کا ذریعہ بنتی ہے، انہوں نے ملک کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کسی بھی کھلاڑی کی جگہ لینے کا فیصلہ کیا جس کا احترام کرتا ہوں، بدقسمتی سے ہم ان کی خدمات حاصل نہیں کرپائے، بہرحال اب آگے کی طرف دیکھتے ہوئے بہترین کمبی نیشن بنانے کی کوشش کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں