56

بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن گھر پر کرنے کا فیصلہ

80 سال کے عمر افراد کی گھر پر ویکیشن آئندہ دو دن تک شروع کر دی جائے گی، حکام وزارت صحت ۔ فوٹو : فائل

80 سال کے عمر افراد کی گھر پر ویکیشن آئندہ دو دن تک شروع کر دی جائے گی، حکام وزارت صحت ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن گھر پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن کے حوالے سے آج این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا۔

وزارت صحت حکام کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد میں بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن گھر پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر پنجاب اور اسلام آباد میں 80 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن گھر پر کی جائے گی۔

حکام نے کہا ہے کہ 80 سال اور زائد افراد کو گھر پر کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دینے کے لیے باقی صوبوں کو بھی کہا ہے، عوام گھر پر ویکسی نیشن کا عمل اپنی سہولیات کو دیکھ کر کرسکتے ہیں،  80 سال کے افراد کی گھر پر ویکیشن آئندہ دو دن تک شروع کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں