48

بشریٰ انصاری کی بڑی بہن کے بعد والدہ کی طبعیت بھی ناساز

بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کی تشویشناک حالت کے بارے میں لوگوں کو بتایا ہے، فوٹوفائل

بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کی تشویشناک حالت کے بارے میں لوگوں کو بتایا ہے، فوٹوفائل

کراچی: معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس میں مبتلا اپنی بہن سنبل شاہد کے لیے جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

بشریٰ انصاری اور اداکارہ اسماعباس کی بہن اداکارہ سنبل شاہد گزشتہ کئی روز سے کورونا میں مبتلا ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ بشریٰ انصاری اور اسما عباس نے پہلے بھی اپنی بہن کی صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی اور اب ایک بار پھر بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کی تشویشناک حالت کے بارے میں لوگوں کو بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری اوراسما عباس کی بہن کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر

بشریٰ انصاری نے سنبل شاہد کے ساتھ اپنی ایک پرانی یادگار تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا ’’سنبل شاہد اٹھ جاؤ میری بہن، بس ہم تمہارے انتظار میں ہیں، اللہ جی مدد۔‘‘

اس کے بعد بشریٰ انصاری نے سنبل شاہد اور اپنی والدہ کی ایک اور تصویر شیئر کی اور لکھا میری بہن اور والدہ محمودہ بشیر  دونوں بیمار ہیں۔ ان دونوں کو اس حالت میں دیکھنا بہت مشکل ہے۔ اللہ رحم۔

واضح رہے کہ سنبل شاہد بھی اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ حال ہی میں وہ ڈراما سیریل ’’نند‘‘ میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو مداحوں میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں