50

بشری انصاری کی بہن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے

کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے

 لاہور: صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر بشری انصاری نے اپنی اداکارہ بہن سنبل شاہد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ میری پیاری بہن سنبل شاہدکورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ میری بہن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

بشری انصاری کے پیغام کے بعد ان کے سینکڑوں مداحون نے سنبل شاہد کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ سینکڑوں صارفین نے سنبل شاہد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔ ماسک اور سینٹیائزر کا استعمال کریں، اور اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں