26

بنگلا دیش میں مسافر بردار کشتی بحری جہاز سے ٹکرا گئی، 26 ہلاک

5 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ 4 لاپتہ ہیں، فوٹو: ٹوئٹر

5 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ 4 لاپتہ ہیں، فوٹو: ٹوئٹر

ڈھاکا: بنگلا ديش ميں ایک مسافر بردار کشتی بحری جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 30 سے افراد ڈوب گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا ديش کے پدما دریا میں مسافروں سے کھچا کھچ بھری اسپیڈ بوٹ ايک بڑے بحری جہاز سے ٹکرا گئی۔ کشتی الٹنے کی وجہ سے 30 سے زائد افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 5 افراد کو بحفاظت نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا جب کہ اب تک 26 لاشیں نکالی جا چکی ہے۔ 4 افراد کے اب بھی لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث امدادی کام جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیں : بنگلا دیش میں کشتیوں کے خوفناک تصادم میں 10 خواتین اور بچے جاں بحق

بنگلا ديش ميں ایسے واقعات بدانتظامی اور ناقص بنيادی ڈھانچے کی وجہ سے عام ہيں۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ تاحال اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے کہ ڈوب جانے والے مسافروں کی منزل کیا تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بنگلا دیش ؛ دو کشتیوں کے درمیان تصادم سے 23 مسافر ہلاک 

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے پہلے ہفتے میں بھی دو کشتیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں