44

بھارتی پولیس کی مسلمانوں سے تراویح میں کورونا کے خاتمے کی دعا کی اپیل

تراویح میں مانگی دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں، فوٹو: فائل

تراویح میں مانگی دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں، فوٹو: فائل

 ممبئی: کورونا وبا کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے پر مامور ممبئی پولیس نے مسلمانوں سے تراویح کے اجتماعات میں وبا کے خاتمے کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی پولیس کے اہلکار لاؤڈ اسپیکر پر عوام سے مخاطب ہیں اور مسلمانوں کو ماہ مقدس کی آمد کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

پولیس افسر نے مسلمانوں کو رمضان کی آمد کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ تراویح میں کی گئی دعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں اور جلدی سنی جاتی ہیں اس لیے مقدس مہینے تراویح کے اجتماعات میں کورونا کے خاتمے کے لیے دعا کرائی جائے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی ہلاکت خیزی میں ہولناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، اسپتالوں مریضوں سے بھر گئے ہیں اور آکسیجن کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث یومیہ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں