17

بھارت ؛ پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر امام مسجد سمیت 4 افراد گرفتار

ان فراد پر جلال آباد کراسنگ پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا الزام ہے، فوٹو: فائل

ان فراد پر جلال آباد کراسنگ پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کا الزام ہے، فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت میں ایک وائرل ویڈیو کو بنیاد بناتے ہوئے  پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کے الزام میں 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جن میں سے امام سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر 15 مئی کو فلمائی گئی ایک ویڈیو میں درجن سے زائد افراد کو جلال آباد کراسنگ پر پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو بھارتی شہر قنوج کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 15 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امام مسجد محمد افضل سمیت مقامی رہائشیوں سلمان، شاہد، اور معراج کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر افراد کی شناخت نہ ہونے کے سبب گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ ان افراد کی شناخت کے لیے گرفتار شدگان سے مدد لی جائے گی۔

بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بھارت کا سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور جنونی ہندوؤں نے اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کردی ہے۔ قبل ازیں سیتاپور میں بھی ایک گاؤں کے نئے پردھان کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں