14

بھارت ؛ کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 2 نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک

50 سے زائد مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، فوٹو: بھارتی میڈا

50 سے زائد مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، فوٹو: بھارتی میڈا

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے ایک خیراتی اسپتال کے کورونا وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 18 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ایک ٹرسٹ کے زیر انتظام بھاروچ ویلفیئر اسپتال کے کورونا وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ تیزی سے آئی سی یو تک پہنچ گئی جس میں جھلس کر 2 نرسوں سمیت 18 مریض ہلاک ہوگئے۔

گجرات کے وزیر صحت کے ترجمان نے بتایا کہ اسپتال میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں جب کہ کورونا وارڈ اور آئی سی یو سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقلی کے لیے 40 ایمبولینسیں بھی بھیجی گئی ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : بھارت کے اسپتال میں کورونا وارڈ میں آتشزدگی سے 13 مریض دم توڑگئے

فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جب کہ 50 سے زائد مریضوں کو قریبی 4 اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے 20 کورونا مریضوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں کووڈ سینٹر میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک 

بھارت میں رواں برس اسپتالوں میں آتشزدگی کے تین بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں مجموعی طور پر 50 مریض ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے جب کہ آکسیجن کی قلت اور مریضوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے صحت کا نظام مفلوج ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں