47

بین اسٹوکس انگلی تڑوا کر انڈین پریمیئر لیگ سے باہر ہوگئے

اسٹوکس پنجاب کنگز سے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انگلی پر چوٹ کھا بیٹھے، بعد ازاں فریکچرکی تصدیق بھی ہوگئی،فرنچائز۔ فوٹو: آئی پی ایل

اسٹوکس پنجاب کنگز سے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انگلی پر چوٹ کھا بیٹھے، بعد ازاں فریکچرکی تصدیق بھی ہوگئی،فرنچائز۔ فوٹو: آئی پی ایل

جے پور: انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس انگلی تڑوا کر آئی پی ایل سے باہر ہوگئے۔

بین اسٹوکس آئی پی ایل سے باہر ہوگئے، یہ راجستھان رائلز کیلیے دوسرا بڑا دھچکا ہے جسے پہلے ہی انجری کے سبب اپنے ایک اور میچ ونر جوفرا آرچر کی بھی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

فرنچائز کا کہنا ہے کہ اسٹوکس 12 اپریل کو پنجاب کنگز سے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انگلی پر چوٹ کھا بیٹھے، بعد ازاں فریکچرکی تصدیق بھی ہوگئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیاکہ اسٹوکس وطن واپس نہیں جا رہے،وہ ٹیم کے ہمراہ رہ کرآف دی فیلڈ قیمتی مشوروں سے نوازتے رہیں گے، باقی سیزن کیلیے متبادل کی خدمات بھی حاصل کرلی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں