72

تائیوان میں ٹرین حادثے میں 50 سے زائد ہلاکتوں پر وزیر مستعفی

ٹرانسپورٹ وزیر نے آج اپنا استعفیٰ پیش کردیا، فوٹو: اے ایف پی

ٹرانسپورٹ وزیر نے آج اپنا استعفیٰ پیش کردیا، فوٹو: اے ایف پی

تائپی: تائیوان میں ٹرین ایک ٹنل میں حادثے میں 50 سے زائد ہلاکتوں پر وزیر ٹرانسپورٹ لین چیالنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کے وزیر ٹرانسپورٹ لین چیالنگ نے ٹنل کے اندر مسافر بردار ٹرین کے ٹرک سے ٹکرانے پر 50 افراد کی ہلاکت کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

دو روز قبل تائیوان میں 500 سیاحوں سے بھری تیز رفتار ٹرین ٹنل کے اندر ایک ٹرک سے ٹکرانے کی وجہ سے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ خبر پڑھیں : تائیوان میں مسافرٹرین پٹری سے اترگئی، 50 افراد ہلاک

گزشتہ روز وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا تھا کہ وہ حادثے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں، امدادی کاموں کے اختتام اور ابتدائی تفتیش رپورٹ کے بعد وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔

حادثے کے فوری بعد بھی وزیر ٹرانسپورت نے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا تاہم اب لین چیالنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں