74

ترکش فٹبالرز کی میچ کے دوران روزہ کھولنے کی ویڈیو وائرل

فٹبالرز کے روزہ کھولنے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے

فٹبالرز کے روزہ کھولنے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے

 انقرہ: ترکش فٹبالرز کی میچ کے دوران روزہ کھولنے کی وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر ترکش فٹبالرز کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں میچ کے دوران تمام فٹبالرز نے وقفہ میں اپنا روزہ افطار کیا، ترکی کے ایک اسپورٹس پیج نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کرائی جس میں میچ کے دوران انجری کی وجہ سے وقفہ ہوا تاہم فٹبالرز نے اس کا فائدہ اٹھایا اور روزہ افطار کیا، فٹبالرز کے اس عمل نے انٹرنیٹ صارفین کادل جیت لیا جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں نے ترکش فٹبالرز کی کامیابی کے لیے دعاکی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد رضوان روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کرتے رہے

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹر محمد رضوان نے غیرمعمولی اننگز کھیلی تھی جب کہ وہ روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ بھی کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں