65

تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شرجیل خان، محمد حسنین، عثمان قادر کی جگہ فخرزمان، حارث رؤف اور آصف علی ٹیم میں شامل

شرجیل خان، محمد حسنین، عثمان قادر کی جگہ فخرزمان، حارث رؤف اور آصف علی ٹیم میں شامل

سنچورین: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

جنوبی افریقی شہر سنچورین میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے پہلے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شرجیل خان، محمد حسنین اور عثمان قادر کی جگہ فخرزمان، حارث رؤف اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں