21

جاپان میں بھوک مٹانے کے لیے کیڑوں والی وینڈگ مشین

جاپان میں تازہ اور فرائی کیڑوں والی وینڈنگ مشینیں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ فوٹو: مینیکائی ویب سائٹ

جاپان میں تازہ اور فرائی کیڑوں والی وینڈنگ مشینیں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔ فوٹو: مینیکائی ویب سائٹ

ناگاساکی: جاپان کی بڑی آبادی کیڑے مکوڑے کھانا پسند کرتی ہے اور اب ان کی سہولت کے حشرات پیش کرنے والی وینڈنگ مشینیں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔

پہلے پہل ایک مشین ناگاساکی میں نصب کی گئی جو بہت مقبول ہوئی اور اب دیگر علاقوں میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ یہاں لوگ بڑی تعداد میں کھانے کے لئے فوری تیار کیڑے مکوڑے مزے سے کھارہے ہیں۔ سب سے پہلے ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی نے یہ مشینیں نصب کی تھیں جس کے بعد مزید کمپنیوں کی کیڑا وینڈنگ مشینیں سامنے آئی ہیں۔

ان مشینوں میں نمک میں ڈوبے، سینکے گئے یا تیل میں بھونے گئے ٹڈے، بھنورے، سنڈیاں، مکڑیاں اور دیگر لاروا وغیرہ شامل ہیں۔ اس طرح ناگاساکی کی مشین نو اقسام کے کیڑے فراہم کرتی ہے جو مشین سے برآمد ہوتے ہی منہ میں رکھے جاسکتے ہیں۔

اسی طرح ہیراو کے علاقے میں بھی ایسی مشینیں نصب کی گئی ہیں۔ پانچ سے نو ڈالر میں کوئی کیڑا نکال کر کھایا جاسکتا ہے۔ کھانے والے افراد کا کہنا ہے تمام کیڑے بہت لذیذ اور تازہ ہیں۔ دوسری جانب لوگوں نے ایسی مزید سہولیات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں