42

جعلی ڈومیسائل پر نوکریوں کیخلاف ایم کیو ایم کی فوری سماعت کی درخواست منظور

شہری سندھ کے کوٹے پر بھی دیہی سندھ کے شہریوں کو نوکریاں دی جا رہی ہیں، درخواستگزار

شہری سندھ کے کوٹے پر بھی دیہی سندھ کے شہریوں کو نوکریاں دی جا رہی ہیں، درخواستگزار

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جعلی ڈومیسائل، پی آر سی کی بنیاد پر نوکریاں دینے سے متعلق ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو جعلی ڈومیسائل، پی آر سی کی بنیاد پر نوکریوں دینے سے متعلق ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی فوری سماعت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار خواجہ اظہار نے موقف دیا کہ کراچی کے طلبہ و طالبات کے ڈومیسائل نہیں بنائے جا رہے۔ جہاں دو ہزار میں جعلی ڈومیسائل بن رہے تھے اب اصل بھی نہیں بنایا جا رہے۔ کراچی کے طلبہ و طالبات کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ جعلی ڈومیسائل سے شہری سندھ کو نوکریوں سے دور رکھا جا رہا ہے۔ شہری سندھ کے کوٹے پر بھی دیہی سندھ کے شہریوں کو نوکریاں دی جا رہی ہیں۔

درخواستگزار نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی جاری کرنے کا سلسلہ روکا جائے۔ اب تک دی جانے والی نوکریوں پر تحقیقات کرائی جائیں۔

عدالت نے خواجہ اظہار الحسن کی درخواست کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی اور سماعت 3 مئی کے لئے مقرر کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں