57

جہانگیر ترین پی ٹی آئی سے انصاف مانگ رہے ہیں،وفاقی وزیرغلام سرورخان

پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر  چکا ہے۔(فوٹو : فائل)

پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف سیکریٹیریٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور کا کہناتھا کہ جہانگیرترین پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اورانہوں نے اس کے لیے بڑا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب صرف جہانگیر ترین کا نہیں ہورہا، سردار نصر اللہ، چوہدری پرویز الہی، خسرو بختیار خاندان کی ملز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

جہانگیر ترین کے علاوہ بھی جتنے لوگوں کا نام انکوائری میں ہے یا ان پر کسی قسم کا الزام لگا ہے تو ان سب کے خلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں، خود میرے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے۔  علیم خان پابند سلاسل رہے اور تمام الزامات سے بری ہو کر دوبارہ کابینہ کا حصہ بنے۔ جہانگیر ترین پی ٹی آئی سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

پی ڈی ایم کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود ہی آپس میں دست و گریبان ہیں، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ مختلف نظریات کے لوگ ہیں ان کا اتحاد زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہ سکتا۔ انِہوں نے ضمنی اور سینیٹ کے انتخابات میں بھی حصہ لیا اور استعفے بھی نہیں دیے۔ اب ان کا ہدف حکومت نہیں آپس کی لڑائی ہے، کیوں کہ ان کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔

وفاقی وزیرکا کہناتھا کہ حکومت کا مسئلہ پی ڈی ایم نہیں بلکہ معاشی مسائل، بے روزگاری اور مہنگائی ہے، اور ہم دل جمعی سے اس پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں