25

حسن ابدال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق

متعدد افراد کی حالت تشویش ناک، مسافر بس سواریوں کو لے کر لاہور سے مردان جارہی تھی (فوٹو : فائل)

متعدد افراد کی حالت تشویش ناک، مسافر بس سواریوں کو لے کر لاہور سے مردان جارہی تھی (فوٹو : فائل)

حسن ابدال: حسن ابدال میں تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے بچے اور خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے، حادثہ برہان انٹرچینج کے قریب کار کو بچاتے ہوئے بس کھائی میں گرنے سے پیش آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے مردان جانے والی مسافر بس برہان انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر کار کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گرگئی۔

Hassan abdal Exident 2

اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور بد قسمت بس میں موجود زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال پہنچایا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 5 ماہ کے بچے اور خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

Hassan abdal Exident

ہسپتال ذرائع کے مطابق 35 سے زائد زخمی افراد کی حالت بھی نازک ہے۔ جن جاں بحق افراد کی شناخت ہوئی ان میں اشفاق علی ساکن مردان، سلیمان ساکن مردان، وقاص ساکن مردان، کامران ساکن صوابی، محمد رؤف ساکن صوابی، 32 سالہ خاتون حمیدہ ساکن مردان، 5 ماہ کی بچی خدیجہ ساکن صوابی، ہارون ساکن چارسدہ شامل ہیں جب کہ  جاں بحق تین افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں