15

حکمراں کرپشن کرے تو قوم مقروض ہوکر تباہ ہوجاتی ہے، وزیراعظم

ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے جدوجہد کا آغاز کیا تھا، عمران خان (فوٹو:فائل)

ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے جدوجہد کا آغاز کیا تھا، عمران خان (فوٹو:فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے تباہ ہوجاتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی جماعت تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سیاسی جدوجہد، مقاصد اور اہداف کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے سیاست میں آیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی لا رہے ہیں جو دنیا بھر سے تصدیق شدہ ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سسٹم کی وجہ سے کوئی دھاندلی نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی کسی کے پاس انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرنے کی گنجائش بچے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارا ملک بڑی مشکل سے ڈیفالٹ ہونے سے بچا اگر سعودی عرب، یواے ای اور چین نے ہماری مدد نہ کرتے تو ہم ڈیفالٹ ہوجاتے۔ مجھے اپنی ڈھائی سال کی کارکردگی پر فخر ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں