18

حکومت نے آکسیجن سلنڈرزاورمینو فیکچرنگ پلانٹ کی درآمد پرٹیکس ختم کردیا

آکسیجن کنسنٹریٹر کی درآمد پر بھی ڈیوٹی کی مد میں چھوٹ دی گئی ہے۔(فوٹو:فائل)

آکسیجن کنسنٹریٹر کی درآمد پر بھی ڈیوٹی کی مد میں چھوٹ دی گئی ہے۔(فوٹو:فائل)

 اسلام آباد: حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر آکسیجن گیس، سلنڈرز، ٹینکس اور آکسیجن مینو فیکچرنگ پلانٹ کی درآمد پر ٹیکس کی مد میں چھوٹ دے دی ہے۔

وزارت خزانہ نے 6 ماہ کے لیے آکسیجن، سلنڈرز، ٹینکس اور آکسیجن تیار کرنے والے پلانٹس کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے۔ وازرت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ درج بالا مصنوعات کے علاوہ آکسیجن کنسنٹریٹر کی درآمد پر بھی ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں