65

حکومت کا عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ عاصم احمد کا تعلق شعبہ ان لینڈ ریونیو سے ہے اور وہ ایف بی آر کے ممبر آئی ٹی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کیلیے ٹیکس آمدن کا تخمینی ہدف 60کھرب ہوگا

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی۔

موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو پوری ہو رہی ہے، انہیں پانچ ماہ تک اضافی چارج دینے کے بعد 29 دسمبر 2020 کو ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں