28

خانقا ڈوگراں میں گاڑی نہر میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق

میاں علی نہر نزد خانقاہ ڈوگراں سرگودھا روڈ پر کار ٹرن لیتے ہوئے نہر میں گری (فوٹو : فائل)

میاں علی نہر نزد خانقاہ ڈوگراں سرگودھا روڈ پر کار ٹرن لیتے ہوئے نہر میں گری (فوٹو : فائل)

شیخو پورہ: خانقا ڈوگراں میں ایک گاڑی نہر میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گاڑی میاں علی نہر میں جا گری جس کے سبب گاڑی میں سوار تمام گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ میاں علی نہر نزد خانقاہ ڈوگراں سرگودھا روڈ پر کار ٹرن لیتے ہوئے نہر میں گری۔ شیخوپورہ اور خانقاہ ڈوگراں کی امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کونہر سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں