16

خواتین سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

باپ نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زیادتی کی۔(فوٹو:ٖفائل)

باپ نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زیادتی کی۔(فوٹو:ٖفائل)

وفاقی دارلحکومت میں پولیس نے خواتین سےزیادتی، ڈکیتی اور اغوا میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتارکرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے روالپنڈی سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  تفقیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم عبدالوحید ملزم احمد کا باپ ہے اور یہ دونوں مل کریہ گھناؤنا کام کرتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون دفتر سے گھر جارہی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور(احمد) بہانہ بنا کر گاڑی دوسرے راستے کی طرف لے گیا۔  اور سنسان جگہ پر ٹیکسی روک کرباپ ( عبدالوحید ) نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زیادتی کی اور زیورات و موبائل لے کر دونوں فرارہوگئے۔
دوران تفتیش اس بات کا نکشاف بھی ہواہے کہ دونوں ملزمان پنجاب کے متعدد اضلاع میں عورتوں سے زیادتی، ڈکیتی، چوری  اوراغواء جیسے معتدد سنگین مقدمات میں بھی ملوث ہیں۔ سہالہ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں