65

خواہش ہے حفیظ کل اپنے 100ویں میچ میں مین آف دی میچ بنیں، شعیب ملک

محمد حفیظ کی کارکردگی میں دن بدن نکھار آرہا ہے، شعیب ملک

محمد حفیظ کی کارکردگی میں دن بدن نکھار آرہا ہے، شعیب ملک

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ دعاگو ہوں محمد حفیظ کل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلیں۔

پی سی بی پوڈکاسٹ کی 31ویں قسط میں شعیب ملک نے محمد حفیظ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’دعاگو ہوں محمد حفیظ کل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلیں۔

شعیب ملک نے کہا میری خواہش ہے کہ وہ اپنے 100ویں ٹی ٹونٹی میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کریں، محمد حفیظ کی کارکردگی میں دن بدن نکھار آرہا ہے، محمد حفیظ کریز پر موجود ہوں تو دوسرے اینڈ سے بیٹنگ کرنا آسان ہوجاتا ہے، گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف محمد حفیظ کی دونوں اننگز میرے لیے یادگار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں