56

خودکشی کرنے والی خاتون کی گرفتار ملزمان نے نازیبا ویڈیو بنائی تھی، پولیس

مزید 2 افراد فرار ہیں جنھیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس

مزید 2 افراد فرار ہیں جنھیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس

 کراچی:  شادمان ٹاؤن میں خاتون کی خودکشی کے کیس میں پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق شادمان ٹاؤن میں خودکشی کرنے والی خاتون کے کیس میں پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، مرکزی ملزم وقاص نے خاتون کی ویڈیو بنائی تھی اور اسی بنیاد پر بلیک میل کررہا تھا جب کہ اس نے ویڈیو اپنے دوستوں کو بھی دی تھی جس میں سے فرحان نامی ملزم نے ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلادی۔

پولیس کے مطابق مزید 2 افراد فرار ہیں جنھیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا جب کہ گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، ویڈیو جس خاتون کے گھر بنائی تھی وہ ملزم کی قریبی ہے جس پر خاتون کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے جب کہ ایک ملزم پی سی او کا بھی مالک ہے اور اس نے خاتون کا نمبر متعدد افراد کو دیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم وقاص نے خاتون کے ساتھ زبردستی نکاح کرلیا تھا جس کی تصدیق کی جارہی ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم نے جعلی نکاح کیا تھا، ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے جانے والے ان کے موبائل فون بھی فارنزک کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں