45

خیبرپختونخوا حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان، اعلامیہ جاری

کورونا سے متاثرہ 21 اضلاع کے پرائمری سے مڈل تک تعلیمی ادارے 27 اپریل تک بند رہیں گے

کورونا سے متاثرہ 21 اضلاع کے پرائمری سے مڈل تک تعلیمی ادارے 27 اپریل تک بند رہیں گے

پشاور: صوبائی حکومت نے 19 اپریل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ 

اعلامیے کے مطابق کورونا تعطیلات سے بند صوبے کے 21 اضلاع میں نویں سے بارویں تک زیر تعلیم بچوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تین دن ہر کلاس کے آدھے بچے آئیں گے اور پھر اگلے تین دن باقی بچے آئیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ صوبے میں  کورونا سے متاثرہ 21 اضلاع کے پرائمری سے مڈل تک تعلیمی ادارے 27 اپریل تک بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں