47

خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

ڈاکٹر محمد اقبال 2 ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھے فوٹو: فائل

ڈاکٹر محمد اقبال 2 ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھے فوٹو: فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے ٹائپ ڈی اسپتال کے انچارج ڈاکٹر محمد اقبال کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے۔ وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے کورونا آئی سی یو میں گزشتہ 2 ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد اقبال کے جاں بحق ہونے کے بعد صﷺبے میں اس وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے ڈاکٹروں کی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں