27

دنیا کے ’’بدقسمت ترین چور‘‘کا واسطہ یو ایف سی ہیوی ویٹ سے پڑ گیا

ہوسٹن: ’’دنیا کے بدقسمت ترین چور‘‘کا واسطہ یوایف سی ہیوی ویٹ ڈیرک لیوس سے پڑ گیا،جنھوں نے اپنی گاڑی چرانے کی کوشش کرنے والے شخص کو ناک آؤٹ کردیا۔

ہوسٹن میں ایک چور نے سنگین غلطی کرتے ہوئے ہیوی ویٹ فائٹر ڈیرک لیوس کی گاڑی کو چرانے کی کوشش کی،فوری طور پر موقع پر پہنچنے والے لیوس نے پہلے چور کو مکے رسید کر کے گرایا اور پھر حکام کو آگاہ کیا، جب پولیس چور کو لے کر جارہی تھی تو انھوں نے اس کا کلپ بنا کر شیئر بھی کیا۔

لیوس نے چور کو کہاکہ تم نے غلط گاڑی کا انتخاب کیا ہے،انھوں چور کی جانب سے گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کے باعث پڑنے والے گہرے نشانات بھی دکھائے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں