57

دوسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

فخرزمان کی جگہ شرجیل خان اور حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو کھلایا جائے گا

فخرزمان کی جگہ شرجیل خان اور حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو کھلایا جائے گا

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف آج کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذارئع کے مطابق اوپنر فخر زمان کی جگہ شرجیل خان کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، فخر زمان کی ٹانگ پر چھوٹی سے پھنسی نکل آئی ہے جس پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے بھی فخر کے نہ کھیلنے کی تصدیق کردی ہے جب کہ فاسٹ بولر حارث روف کو بھی ریسٹ کرایا گیا ہے ان کی جگہ محمد حسنین کو موقع دیا جارہاہے۔ پہلے میچ  میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں