10

دی ہنڈرڈ لیگ؛ شاہین آفریدی اورشاداب خان کی انٹرنیشنل مصروفیات آڑے آئیں گی

ایونٹ 22 جولائی سے 21 اگست تک شیڈول کیا گیا

ایونٹ 22 جولائی سے 21 اگست تک شیڈول کیا گیا

 لاہور: دی ہنڈرڈ لیگ میں بیشتراسٹارکرکٹرزایکشن میں نظرنہیں آئیں گے۔

دی ہنڈرڈ لیگ میں بیشتراسٹارکرکٹرزایکشن میں نظرنہیں آئیں گے، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اورشاداب خان سمیت کئی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل مصروفیات آڑے آئیں گی، ایونٹ 22 جولائی سے 21 اگست تک شیڈول کیا گیا، اس دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسٹریلیا کی میزبانی کر رہی ہوگی، بعد ازاں پاکستان کے ساتھ ہوم میچزبھی ہوں گے۔

دیگر ٹیمیں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو پیش نظررکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وائٹ بال میچز کھیلنے کا پلان بنا چکی ہیں، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان، ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران،کیرون پولارڈ، اندرے رسل اورسنیل نارائن، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ اور گلین میکسویل سمیت بیشتر ٹاپ اسٹارز کی عدم دستیابی کے سبب دی ہنڈرڈ لیگ کا رنگ پھیکا پڑجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں