18

رمضان میں بھارتیوں کودعاؤں میں یاد رکھیئے، عدنان صدیقی کی مداحوں سے اپیل

اداکارنے ’پاکستان اسٹینڈ ود انڈیا‘ کا ہیشٹیگ بھی استعمال کیا: فوٹو: فائل

اداکارنے ’پاکستان اسٹینڈ ود انڈیا‘ کا ہیشٹیگ بھی استعمال کیا: فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان کے معروف اداکارعدنان صدیقی نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس ماہ میں بھارتیوں کواپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستان کے معروف اداکارعدنان صدیقی نے بھارت میں کورونا سے تباہی سے متعلق ٹوئٹ کی۔

اداکارنے کہا کہ بھارت میں کورونا سے تباہی بہت درد ناک ہے۔ رمضان کے اس مقدس ماہ میں بھارتیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اداکارنے کہا کہ خدا ہمارے بھائیوں اوربہنوں کی اس مشکل وقت میں مدد کرے۔ اداکارنے ’پاکستان اسٹینڈ ود انڈیا‘ کا ہیشٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں