42

روسی صدر امریکی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ

روس اور امریکا نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا، فوٹو: فائل

روس اور امریکا نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا، فوٹو: فائل

 ماسکو: امریکا کے ساتھ کشیدگی کے باوجود روسی صر ولادیمیر پوٹن نے امریکی میزبانی میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی میزبانی میں آئندہ جمعرات ہونے والی 40 سربراہان مملکت کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

روس اور امریکا کے درمیان حالیہ دنوں میں کافی کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کر کے ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : روس کا بھی امریکا پر پابندیاں عائد کرنے اور سفارتکاروں کی ملک بدری کا فیصلہ

 

یہ تنازع امریکا کی جانب سے صدارتی الیکشن میں روسی مداخلت کے الزام کے بعد سے شروع ہوا تھا جب کہ امریکا نے روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو قید کی سزا دینے اور یوکرائن کے مسئلے پر بھی صدر پوٹن پر کڑی تنقید کی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں

اگر روسی صدر امریکی میزبانی میں آن لائن ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کرلیتے ہیں تو دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی کا امکان ہے۔ اس کانفرنس میں پاکستان سمیت 40 ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں