59

ریکھا نے امیتابھ بچن سے محبت پر طویل عرصے بعد خاموشی توڑ دی

ریکھا نے شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا

ریکھا نے شادی شدہ مرد سے محبت کے سوال پر میزبان کو لاجواب کردیا

 ممبئی: اداکارہ ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن سے محبت کرنے کا اعتراف کرلیا۔

بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران شو کے میزبان نے اداکارہ ریکھا اور نامور گلوکارہ نیہا ککڑ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھا، کیا آپ لوگوں نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ اکثر خواتین شادی شدہ مردوں سے کیوں عشق کرتی ہیں؟

جس پر ادکارہ ریکھا نے برجستہ جواب دیا ’’مجھے سے پوچھیئے نہ ۔ پروگرام کے میزبان ادکارہ کا جواب سن کر ایک دم حواس باختہ ہوگئے اور  کہنے لگے نہیں، نہیں میں نے تو کچھ نہیں کہا۔

اس دوران نیہا ککڑ کے ساتھی جج گلوکار وشال دھدلانی زور سے ہنسے اور پروگرام میں شریک دیگر لوگوں نے بھی فوراً سے تالیاں بجانا شروع کردیں جس پر اداکارہ ریکھا بھی مسکرادیں۔

خیال رہے ادکارہ امیتابھ بچن کا ادکارہ جیا بچن کے ساتھ شادی کے باوجود اداکارہ ریکھا کے ساتھ عشق کے چرچے زباں زدعام تھے حالانکہ ان تینوں نے فلم ’سلسلے‘ میں ایک ساتھ بھی کام کیا جو بعد میں بلاگ بسٹر فلم ثابت ہوئی۔ دوسری جانب سالوں گزرنے کے باوجود ریکھا اور امیتابھ کا اسکینڈل آج بھی خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں