62

سابق فرسٹ کلاس کرکٹرمیاں پرویزاخترانتقال کرگئے

میاں پرویز اختر آئی سی سی کے سابق امپائر میاں اسلم کے بڑے بھائی تھے۔(فوٹو:فائل)

میاں پرویز اختر آئی سی سی کے سابق امپائر میاں اسلم کے بڑے بھائی تھے۔(فوٹو:فائل)

 لاہور: سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے میچ ریفری میاں پرویز اخترکورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے

میاں پرویز اختر آئی سی سی کے سابق امپائر میاں اسلم کے بڑے بھائی تھے، وہ لاہور، پنجاب، ہاؤس بلڈنگ کی ٹیموں کے کپتان بھی رہے۔ مرحوم پی سی بی پینل میچ ریفری اورپی سی بی ڈیف اینڈ ڈمب ایڈہاک کمیٹی کے رکن کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

میاں پرویز اختر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اںضمام الحق، احمد شہزاد، توفیق عمر سمیت ان گنت کرکٹرز کے استاد بھی تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں