30

سال 2021 میں ہالی وُڈ فلموں کے مشہور سیکوئیل ریلیز ہوں گے

اس سال میٹرکس، ٹاپ گن، وینم اور فاسٹ اینڈ دی فیوریئس فلموں کے سیکوئیل ریلیز ہورہے ہیں۔ فوٹو: فائل

اس سال میٹرکس، ٹاپ گن، وینم اور فاسٹ اینڈ دی فیوریئس فلموں کے سیکوئیل ریلیز ہورہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ: دنیا اس وقت کووڈ 19 کے شکنجے میں گرفتار ہیں لیکن اس بحران میں بھی امریکہ کی فلم نگری میں مشہور فلموں کے دیگر سلسلوں یا سیکوئیل پر کام جاری ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا بھر میں گھروں میں بے کار بیٹھے لوگوں کو تفریحی فلموں کا انتظار ہے تاکہ وہ اپنی پرانی یادیں تازہ کرسکیں۔ ان مشہور فلموں کے ریلیز کی اب تک مصدقہ تواریخ درج کی گئی ہیں تاہم تاریخ میں فرق ہوسکتا ہے۔

فاسٹ اینڈ فیوریئس نائن

28 مئی 2021

پہلے اس کی تاریخ مئی 2020 رکھی گئی تھی۔ پھر کہا گیا کہ یہ دو اپریل 2021 کو ریلیز ہوگی اب اس فلم کی تاریخ 28 مئی 2021 رکھی گئی ہے۔

اس بار ون ڈیزل اور چارلیز تھیرون کے علاوہ ہیرن مائرن اور لیٹی اورٹِز بھی جلوہ گر ہیں۔ تھِرلر اور کار چیئرنگ کے شائقین اس فلم کے منتظر رہیں گے۔

وینم: لیٹ دیئر بی کارنیج

25 جون 2021

سونی مارول یونیورس کی فلم کا یہ پہلا سیکوئیل ہے۔ ہدایت کار اینڈی سرکس ہیں اور اس فلم کے پلاٹ کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ تجزیہ کاروں نے بھی اس کی درست پیشگوئی نہیں کی ہے۔ پہلے اس فلم نے 856 ملین ڈالر کا منافع کمایا تھا۔ تاہم نئی کاسٹ میں ٹام ہارڈی بطور ایڈی بروک یعنی وینم، مشیل ولیمز بطور این وایئنگ اور دیگر کردار جلوہ گر ہوں گے۔

مینیئنز: دی رائز آف گرو

جولائی 2021

مینیئنز کا سیکوئیل موسمِ گرما میں سینماؤں کی زینت بنے گا اور 2015 کے بعد دوبارہ کائل بالڈا اس کے ہدایت کار ہیں۔ مینیئنز کی دلچسپ زندگی اور خوبصورت مناظر کو ہر ایک کو انتظار ہے۔

ٹاپ گن: میورک

دوجولائی 2021

ایک طویل عرصے بعد ٹاپ گن جیسی شاندار فلم کے سیکویئل کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اس بار ٹاپ گن: میورک

کے نام سے یہ ریلیز ہورہی ہے اور ہمارے پسندیدہ ٹام کروز پیٹ میورک مچیل کے نام سے جلوہ گر ہوں گے ۔ دوسری جانب وال کِلمر بطور ایڈمِرل ٹام نمودار ہوں گے۔

اسپیس جیم: اے نیو لیگسی

16 جولائی 2021

اسے فلمی تاریخ کا اہم ترین سیکوئیل قرار دیا جارہا ہے۔ لونی ٹیونز سلسلے کی یہ فلم موسمِ گرما میں ریلیز ہوگی ۔ اس بار مائیکل جورڈن کی بجائے اس میں لی برون جیمز مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

مشن امپاسیبل سیون

نومبر 2021

اپنے وقت کی بہترین ایکشن سیریز جس کا نام سنتے ہی اس کا میوزک خیالوں میں جاری ہوجاتا ہے۔ 19 نومبر کو اس سلسلے کی ساتویں فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ جس میں ٹام کروز، ربیکا فرگیوسن اور وینیسا کِربی شامل ہیں۔ اس بار مشن کیا ہوگا اور پلاٹ کیا ہے؟ یہ اب تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

میٹرکس فور

22 دسمبر 2021

تاریخ کی غیرمعمولی فلم میٹرکس کا ایک عرصے تک انتظار کیا جارہا تھا۔ اس بار ہدایت کاری کے کمالات لانا وچووسکی نے دکھائے ہیں اور 18 برس پہلے کی ہی کہانی آگے بڑھائی جائے گی۔ نیو ہمارے جانے پہچانے ہیرو ہوں گے یعنی کیانو ریوز۔ تاہم اس میں پریانکا چوپڑا بھی جلوہ گر ہورہی ہیں۔ اس فلم کو 21 مئی 2021 کو اسے ریلیز کیا جانا تھا جو کووڈ کی وجہ سے اب دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں