18

سردار صالح بھوتانی سے صوبائی وزارت كا قلمدان واپس لے ليا، ذرائع

 وزيراعلی نے نہ ہی وزارت كا قلمدان واپس لینے کے لیے رابطہ كيا اور نہ ہی كوئی نوٹيفكيشن جاری ہوا۔(فوٹو:فائل)

 وزيراعلی نے نہ ہی وزارت كا قلمدان واپس لینے کے لیے رابطہ كيا اور نہ ہی كوئی نوٹيفكيشن جاری ہوا۔(فوٹو:فائل)

وزيراعلی بلوچستان جام كمال خان نے صوبائی وزير بلديات سردار محمدصالح بھوتانی سے وزارت كا قلمدان واپس لے ليا ہے۔ تاہم اس کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ذرائع كا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزيراعلی بلوچستان نے  بلوچستان عوامی پارٹی ( بی پی اے) كے ركن اسمبلی اور سينیئر سياستدان سردار محمد صالح بھوتانی سے بلدیات کی وزارت كا قلمدان واپس لے ليا ہے۔

اس حوالے سے جب سردارمحمد صالح بھوتانی سے رابطہ كياگيا تو ان كا كہنا تھا كہ نہ وزيراعلی نے ان سے وزارت كا قلمدان واپس لینے کے لیے رابطہ كيا اور نہ ہی كوئی نوٹيفكيشن جاری ہوا اور مجھے بھی سوشل ميڈيا كے ذريعے يہ بات پتہ چلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں