16

سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، امریکا اور یورپی ممالک میں عید الفطر منائی جارہی ہے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث عید کے بڑے اجتماعات پر پابندی ہے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث عید کے بڑے اجتماعات پر پابندی ہے

سعودی عرب، خلیجی ممالک اور امریکا سمیت یورپ میں آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کے اجلاس منعقد ہوئے۔ شہادتیں موصول ہونے کے بعد عدالتی کونسل کے ممبران نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد آج عرب ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

فلسطین میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے تاہم اسرائیلی فورسز کے مظالم اور وحشیانہ بمباری کے باعث فلسطینیوں کے لیے عید کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئی ہیں، اسرائیلی فورسز کی بمباری کے باعث اب تک 17 بچوں اور خواتین سمیت 56 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

امریکا، آسٹریلیا، فرانس، برطانیہ، کینیڈا، سنگاپور اور جرمنی سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے جب کہ بھارت میں عید کل منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں نماز عید الفطر کے اجتماعات مکمل ایس او پیز کیساتھ ہوئے، کئی ممالک میں لاک ڈاون نافذ ہے اور کورونا کے باعث رواں سال عید سادگی سے منائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں